رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل

سکھر(آئی این پی ) حیدرآباد کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ،ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل،اسٹیشنوں پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کو حیدرآباد کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں رحمان بابا ایکسپریس کی 3 بوگیاں اورانجن پٹڑی سے اترگئے ریلوے حکام کے مطابق حیدرآباد کے قریب میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاورسے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 3 بوگیاں اورانجن پٹڑی سے اترگئے ہیں حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک پرگاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے ریسکیو آپریشن کیلئے کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی ہے ٹریک کو جلد کلئیر کردیا جائے گا تاہم دوسری جانب حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک کی آمد ورفت معطل ہو گئی اور ٹرینوں کے انتظار میں اسٹیشنوں پرموجود مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close