شارع فیصل پر ڈاکوؤں نے کار سوار سے 53 لاکھ روپے لوٹ لیے

کراچی (آئی این پی) ڈاکوؤں نے تعاقب کے بعد شارع فیصل پر رقم لوٹی ، مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا،ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے تعاقب کے بعد شارع فیصل پر رقم لوٹی ، مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا،ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے ۔شارع فیصل پر ریجنٹ پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو 53 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر کار سوار کو گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔شارع فیصل پر ریجنٹ پلازہ کے قریب کار پر فائرنگ سے 38 سالہ نصیب اللہ آفریدی زخمی ہوگیا،

مضروب کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا، اسے چہرے پر گولی لگی۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، نصیب اللہ مقامی کنسٹرکشن کمپنی کا ملازم ہے اور اپنے دفتری ساتھی کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ سے 53 لاکھ روپے لے کر نکلا تھا کہ ڈاکوؤں نے تعاقب کے بعد شارع فیصل پر رقم لوٹی ، مزاحمت پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close