ق لیگ کھل کر تحریک انصاف کی حمایت میں نکل آئی

سیالکوٹ(آئی این پی) ترجمان چوہدری پرویز الہی و صدر پاکستان مسلم لیگ ق میٹرو پولیٹن سیالکوٹ صدف بٹ نے عمر ڈار ،عثمان ڈار اور دیگر رہنمائوں کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کو روکنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہوں گی اور موجودہ حکومت کو منہ کی کھانا پڑے گی۔عمران خان ہر صورت جلسے سے خطاب کریں گے جس میں تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق اور سیالکوٹ کی غیور عوام بھرپور شرکت کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے لوگوں سے خصوصی گفتگو میں کیا صدف بٹ نے کہا کہ حکومت کا ڈار برادران پر تشدد حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے اور انہوں الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ صدف بٹ نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی رخصتی نوشتہ دیوار ہے۔وہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔اس موقع پر انکے ہمراہ مرزا مظہر مشتاق، فیاض منہاس،احسن خان، مہر جاوید، علمبردار شاہ، راحت بٹ، تنویر گوندل، تنویر مغل، طیب باجوہ، عثمان عبد الرحمن، مہر بلال،مہر سلیم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close