سیالکوٹ میں جلسہ، فردوس عاشق اعوان کی دبنگ انٹری، مخالفین کو دھماکے دار پیغام دیدیا

سیالکوٹ (پی این آئی)سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے دیکھ کر حکومت خوفزدہ ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں آج جمہوری رویوں کو ملیا میٹ کیا گیا ،سرکاری مشینری ،انتظامیہ نے قانون کو پاوں کے نیچے رونداہے جنہوں نے قانو ن کی پاسداری کو یقینی بنانا تھا انہوں نے ہی اسے ملیا میٹ کیا ہے ۔

 

سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس طرح جلسہ گاہ پر چڑہائی کی گئی کارکنوں اور لیڈروں کو گرفتار کیا گیا اس کی مزمت کرتی ہوں ۔،ان سب چیزوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ عوام کی طاقت کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں ، یہ جان چکے ہیں کہ عوام عمران خان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور عمران خان کے جلسےمیں عوام کو آنے سے نہیں روک سکتے ۔انہوں نے طاقت کے طور پر پولیس گردی کے ذریعے جلسے کے انتظامات کو ثبوتاژ کیااور پی ٹی آئی کارکنان اور لیڈروں کو گرفتار کیا ،انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ ہم یہاں جلسہ نہیں ہونے دیں گے ،ان عقل کے اندھوں کو یہ نہیں معلوم جہاں پی ٹی آئی کا جھنڈا لگے گا اور ایک کارکن کھڑا ہوگا وہیں جلسہ شروع ہو جائے گاوہاں کسی سٹیج کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close