جنید صفدر کی اہلیہ اور مریم نواز کی بہو عائشہ جنید کتنی پڑھی لکھی ہیں اور اس وقت کہاں موجود ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر، مریم نواز کی بہو، محمد جنید صفدر کی اہلیہ، عائشہ جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر سوالوں کے جوابات دیئے ہیں۔عائشہ صفدر کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ’چلو لمبے عرصے کے بعد آج بات کرتے ہیں،‘ عائشہ صفدر کا یہ لکھنا ہی تھا کہ اُن کے فالوورز نے تجسس سے بھرے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

 

فالوورز کی جانب سے اُن کی نجی، شادی کے بعد کی زندگی اور سسرالیوں سے متعلق متعدد سوالات کیے گئے۔عائشہ جنید صفدر سے اُن کے ایک فالوور کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی تعلیم کتنی ہے، جس کے جواب میں عائشہ نے بتایا کہ وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت بیرون ملک نہیں بلکہ پاکستان ہی میں موجود ہیں۔عائشہ جنید صفدر سے پوچھا گیا کہ اُنہیں اپنی ساس (مریم نواز) کے ہاتھ کا بنا ہوا کونسا پکوان پسند ہے؟ اس سوال کے جواب میں عائشہ کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں ماما کے ہاتھ کی بریانی بہت پسند ہے۔‘عائشہ جنید صفدر نے بتایا کہ اُن کی نند، ماہ نور صفدر اُن کے دل کے بہت قریب ہے۔

 

ایک انٹرنیٹ صارف کی جانب سے اُن کی شادی شدہ زندگی سے متعلق سوال کیا گیا ’ آپ کی شادی شدہ زندگی کیسی گزر رہی ہے۔‘عائشہ جنید صفدر کا کہنا تھا کہ ’الحمد اللّٰہ بہت اچھی۔‘واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح گزشتہ سال 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور شادی دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھی۔جنید صفدر اور عائشہ کی شادی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close