xاسلام آباد(پی این آئی)فیصل آباد کے وکلاءکے ایک بڑے گروپ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحرک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا، انہوں نے اسلام آباد تک لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان بھی کر دیا۔ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب اور رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر بھی موجود تھے۔
فیصل آباد سے رکن پنجاب بار کونسل (پی بی سی) امتیاز لونا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال سعید بسرا اور فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اظہر حنیف خان بھی وفد کا حصہ تھے۔عمران خان گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک منتخب حکومت کو سازش کے ذریعے ہٹانا جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم متحد اور اپنی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آگے آئیں اور قوم کو غلامی سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔وفد کے ارکان نے ”بیرونی سازشوں“ کے ذریعے جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی شدید مذمت کی اور ”حقیقی آزادی“ کی جدوجہد میں پی ٹی آئی کے سربراہ کی مکمل ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں