بیرون ملک مقیم کشمیری اپنی بھرپور آواز دنیا کے ایوانوں تک بلند کریں، بیرسٹر سلطان محمود کا عید ملن پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے خطاب

مظفرآباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھا عالمی برادی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور بھار ت کو مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر قانونی اور غیر آئینی مقدامات سے روکنا چاہیے۔ اس سلسلے میں اندرون اور بیرون ملک مقیم کشمیری اپنی بھرپور آواز دنیا کے ایوانوں تک بلند کریں۔ ان خیالات کا انہوں نے آج یہاں مظفرآباد میں امبور کے مقام پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء سید وارث علی گیلانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے جب گزشتہ برس اگست میں صدر ریاست کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو میں نے برملہ اس چیز کا عہد کیا تھا کہ میں کسی صوبے یا ریاست کا نہیں بلکہ آزادی کے بیس کیمپ کا صدر ہوں اور ہم آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے اور یہاں سے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے دورے کیے اور مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر دنیا کی توجہ مبذول کروائی۔ بعد ازاں میں نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کی اور او آئی سی کشمیر کونٹیکٹ گروپ سے بھی خطاب کیا۔ جس میں او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی بھرپور مذمت کی اور مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ اسی طرح میں گزشتہ ماہ رمضان المبارک میں او آئی سی کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب میں او آئی سی ہیڈ کوارٹر جدہ کا ددورہ کیا جس میں میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

جبکہ اسی طرح میں جدہ میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر و سعودی عرب کے سابق وزیر خزانہ سے ملاقاتیں کر کے آزاد کشمیر میں تعمیرو ترقی خصوصاً تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ کا آزاد کشمیر پرحملے کا بیان سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے کیوں کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے اور وہ بوکھلاہٹ میں ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ لہذا انٹر نیشنل کمیونٹی بھارت کو اس کے مکروح عزائم سے باز رکھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close