آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان، مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر

لاہور (پی این آئی)محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی منتقلی پر مزید چارجز عائد کردیئے ہیں جس کے بعد آٹا مزید مہنگا ہو نے کا امکا ن پیدا ہوگیا ہے۔گندم کا سرکاری ریٹ20روپے اضافے کے بعد 2220روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ 2360 روپے تک جا پہنچے ہیں۔ فلور ملز مارکیٹ سے 50 روپے اضافے سے 2370 روپے من میں گندم خرید رہی ہیں۔ سرکاری گندم کی 100 کلو بوری کے ٹرانسپورٹیشن چارجز 51 روپے اضافے کے ساتھ نو روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوگئے ہیں۔

 

 

ایک من پر ٹرانسپورٹیشن چارجز میں 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔پاسکو نے 100 کلو کی بوری پر ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھا کر 130 روپے کر دیے ہیں ۔ محکمہ خوراک پنجاب اور پاسکو کے گندم ٹرانسپورٹیشن کے ریٹس میں بھی نمایاں فرق ہے۔ لاہور میں اس وقت 75 سے ل 80 فلور ملیں فعال ہیں۔متعدد سٹورز پر آٹا 66 روپے کے بجائے 68 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ ٹرانسپورٹیشن چارجز میں اضافے کے بعد آٹا 70 روپے کلو ہونے کا امکان ہے۔ مختلف سٹورز مالکان نے پہلے ہی مکس آٹا از خود مہنگا کرکے 80 روپے کلو کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں