مظفرآباد، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیوں کی آڑ میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کے خلاف زبردست مظاہرہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حلقہ بندیوں کی آڑ میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین کااقوام متحدہ سے بھارتی اقدامات کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے کارکن شدید گرمی کی پرواہ کیے بغیر سرکوں پر میں سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے سامنے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ، جھنڈے اٹھا کر رکھے تھے

 

 

مظاہرین نے کہا کہ کشمیری بھارتی غیر قانونی اقدامات کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اقوام متحدہ بھارت کے غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لے۔مظاہرین نےکہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کو پیدائشی حق دلوائے مظاہرین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیوں اور یاسین ملک کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close