شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی پکڑی گئیں، سزا مل گئی

لاہور(پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے اپنی آمدن چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے پر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی کو 10لاکھ روپے جرمانہ عائر کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماءکی اہلیہ نے 2016ءمیں ایک ’اوڈی‘ کار خریدی تھی مگر اسے اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔

 

 

مہرین قریشی نے 50لاکھ روپے مالیت کی اس گاڑی پر ٹیکس بھی ادا نہیں کیا تھاچنانچہ گاڑی ظاہر نہ کرنے اور ٹیکس چوری کرنے پر انہیں 10لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایکسائز سے ’اے اے سی058‘ نمبری گاڑی کی رجسٹریشن کا ریکارڈ حاصل کرکے چھان بین شروع کی تھی اور 4مرتبہ مہرین قریشی کو نوٹس بھجواکر ذرائع آمدن کے بارے میں پوچھا گیا تھا لیکن ان کی طرف سے کبھی کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close