بینکوں کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن، شرائط کیا ہیں؟ جانیئے

اسلام آباد (آئی این پی)بینکوں کے ذریعے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا چوتھا دن مکمل،بینکوں کے ذریعے چار دن میں 43 ہزار 5 سو 54 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آج 13 مئی بروز جمعہ حج درخواستیں وصول کرنے کا آخری دن ہو گا۔وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔عازمین حج دو مجاز افسران کے دستخط اور مہر والی بینک رسید ضرور حاصل کریں۔

عازمین حج اپنے کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے لازمی کر لیں۔حج درخواست کے ساتھ سعودی حکام سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازمی ہے۔حج درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ، ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکٹ، 3 تصاویر، 50 ہزار روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے۔سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 ذی القعدہ مقررکی گئی ہے۔عازمین حج کی سہولت و رہنمائی کیلئے وزارت مذہبی امور نے حج ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا 82 کا اجرا کر دیا۔عازمین حج آفیشل واٹس نمبر 03063332555 سے بذریعہ میسج بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close