2شناختی کارڈ اور 2 پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت داخلہ نے2شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی لانے کا اعلان کر دیا ۔ ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس 2شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں ۔ 2 پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھنے والے افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی۔

 

ان افراد نے جعلسازی سے 2سٹیزن شپ نمبر بھی حاسل کر رکھے ہیں ، ان افراد کو ایک شناختی کارڈ اور ایک پاسپورٹ بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر3 سال سزا ہو سکتی ہے ، ایمنسٹی کی سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close