اوورسیز پاکستانیوں نے امریکی حکام سے مبینہ سازش کا معاملہ اٹھانا شروع کر دیا، پاکستانی منظر نقوی نے اپنے علاقے کے ری پبلکن رکن کانگریس رکن کو خط لکھ دیا

واشنگٹن (آئی این پی)اوورسیز پاکستانیوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی ہدایت پر امریکی حکام سے ‘مبینہ سازش’ کی شکایتیں لگانا شروع کردیں۔امریکی ریاست جارجیا میں رہنے والے ایک پاکستانی منظر نقوی نے اپنے علاقے کے ری پبلکن رکن کانگریس رکن بیری لاڈر ملک کو خط لکھ کر ‘مبینہ سازش’ کا معاملہ اٹھایا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کے رکن بیری لاڈر ملک نے ‘مبینہ سازش’ پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ انہیں اس دعوے پر تشویش ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے میں بائیڈن انتظامیہ کا شاید کوئی کردار رہا ہو، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔ریاست جارجیا سے منتخب ری پبلکن رکن کانگریس بیری لاوڈرملک کے حوالے سے یہ بات پاکستانی امریکن منظر نقوی نے کہی ہے جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے کہنے پر ‘مبینہ سازش’ کا معاملہ اپنے علاقے کے رکن کانگریس کو خط لکھ کر اٹھایا تھا۔ منظر نقوی نے مبینہ خط جاری کیا ہے جس میں مبینہ طورپر رکن کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی تبدیلی آئی تھی اور بائیڈن انتظامیہ کے دور کے حوالے سے جو بات اٹھائی گئی ہے وہ تشویشناک ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیا میں ایک قابل قدر تزویراتی اور فوجی شراکت دار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close