کراچی دھماکہ، اب تک کتنا جانی نقصان ہوا؟ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹنے کی اطلاعات

کراچی (پی این آئی) شہر قائد کے مصروف ترین علاقے صدر میں دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دھماکہ مرشد بازار کے قریب کچرے میں ہوا۔ دھماکہ خیز مواد کچرے کے ڈبے میں ہوا جو کہ اتنا شدید تھا کہ اس سے چھ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

 

دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ترجمان جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کے جسم پر بال بیرنگ کے زخم آئے ہیں۔ ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی میں سوار افراد بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے چار زخمی ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ کوسٹ گارڈ کی گاڑی جیسے ہی گزرنے لگی تو کچرے کے ڈبے میں رکھا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close