پاکستان کا بڑا شہر دھماکے سے گونج اٹھا، کتنی گاڑیاں تباہ ہو گئیں؟ ایمبولینسیں روانہ

کراچی (پی این آئی) شہر قائد کے مصروف ترین علاقے صدر میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر کے علاقے میں دھماکے سے چھ گاڑیاں تباہ اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

 

دھماکہ خیز مواد کچرے کے ڈبے میں موجود تھا۔ دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی جیو نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close