آرمی چیف کبھی سیاستدانوں سے نہیں ملتے بلکہ۔۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کبھی سیاستدانوں سے نہیں ملتے بلکہ سیاستدان آرمی چیف سے ملتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام “نقطہ نظر” میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج سیاستدانوں کو کبھی بھی ملاقات کیلئے نہیں بلاتی، جب کسی کی طرف سے بارہا درخواست کی جاتی ہے تو ملنا پڑتا ہے۔

 

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آرمی چیف کبھی کسی سے ملنے نہیں گئے، اگر سیاستدان ان سے ملنا چاہتے ہیں تو پھر آرمی چیف کو ملنا پڑتا ہے، اس کی ساری ذمہ داری محترم سیاستدانوں پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close