عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر انعام، چوہدری سالک حسین کوبڑ ا عہدہ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مخلوط حکومت نے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کردیا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

چوہدری سالک حسین سرمایہ کاری کے علاوہ خصوصی اقدامات کے امور بھی چلائیں گے۔ واضح رہے کہ چوہدری سالک حسین نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close