آصف زرداری (ن)لیگ کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منحرف اراکین نے وفاداری تبدیل کی اور وہ سندھ ہائوس میں کئی روز تک مقیم رہے ہیں جبکہ پنجاب میں منحرف اراکین تو واضح طور پر دوسری پارٹی کے حامی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے یوسف رضا گیلانی کو بری کیا اور بیٹے کو کرپٹ پریکٹس پر مجرم قرار دیا۔ پنجاب میں آئینی بحران ہے اور منحرف اراکین کے بغیر کیا حمزہ شہباز وزیراعلی بن سکتے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینجمیں مندی ہے۔ اب ملک میں معیشت مضبوط نہیں تو آگے کیا ہو گا۔ ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرادی تو اپنی ہی گیم کھیل رہے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے گڑھاکھود رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ابھی تک سندھ معاملات پر کوئی حتمی بات نہیں ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی تک دفتر خارجہ کو وقت نہیں دے پائے ہیں اور بلاول بھٹو نے بھارت سے تجارتی روابط پر کوئی بات نہیں کی لیکن بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کی بات ہو رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سے بھارت سے پانی کے معاملے پر ڈیزائن مانگ رہے ہیں اور بھارت ہمیں پانی کے معاملے پر ڈیزائن ہی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل فورسز جو کر رہا ہے اس پر بلاول کا موقف کیا ہے اور بلاول کا صرف انگریزی زبان میں بات کرنے پر عبور کافی نہیں۔ وزارت خارجہ کا عہدہ ذمہ دارا نہ ہے،اس کے اصول ہیں۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ملتان جلسہ کامیاب ہو گا اور عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں