سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے متعلق متنازعہ جملہ، آصف علی زرداری نے غلطی کا اعتراف کر لیا، وضاحت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بارے میں کہی گئی بات کو بے دھیانی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے سوال کیا جس پر سابق صدر نے کہا ” فیض حمید تو بیچارہ کھڈے لائن ہے۔”صحافی خاور گھمن کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے اس بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے دھیانی میں منہ سے یہ فقرہ نکل گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close