سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی فیس بک یا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس (ر) ثاقب نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض لوگ ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر ٹویٹس کر رہے ہیں، ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹر کو شکایت بھجوا دی ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے نام سے ٹویٹس کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close