وزیر اعظم آزاد کشمیر نے نئی کابینہ کے ارکان کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے، کس کو کیا ملا؟

مظفر آباد(آئی اے اعوان)آزادکشمیر کابینہ کے وزراء کو وزارتوں کے قلمدان سونپنے سے متعلق جاری ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنی کابینہ کے 16وزراء محکمے الاٹ کردیئے ۔سینئر موسٹ وزیر کون ہوگا اس کا فیصلہ نہ ہوسکا۔جبکہ کابینہ کے وزراء کے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سردار میر اکبر خان کو زراعت امور حیوانات, ڈیری ڈویلپمنٹ ,آبپاشی وسمال انڈسٹریز کی وازرتیں مل گئیں ۔

 

دیوان علی خان چغتائی ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن اور T E V T Aکے وزیر بن گئے ۔خواجہ فاروق احمد کو لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقیاتی, مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے گئے ۔خواجہ فاروق احمد کو لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقیاتی, مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے گئے ۔چوہدری علی شان سونی کو خوراک و مدنی وسائل کا قلمدان دیاگیا ہے ۔چوہدری محمد اکبر کو ایس۔ڈی۔ایم۔اے, سول ڈیفنس اور بحالیات کی وزارتیں دی گئی ہیں چوہدری رشید کو وزیر منصوبہ بندی, ترقیات, پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا قملدان سونپا گیا۔عبدالماجد خان دوبارہ خزانہ, امداد باہمی اور ان لینڈ ریونیو کے وزیربن گئے۔چوہدری ارشد حسین کو توانائی, آبی وسائل اور میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی وزارتیں دی گئیں۔چوہدری اخلاق ریونیو, اسٹیمپس, اور کسٹوڈین کے وزیر بنا دیئے گئے۔

 

اظہر صادق دوسری مرتبہ وزیر مواصلات وتعمیرات عامہ بننے میں کامیاب ہوگئے ۔ظفر اقبال کو ان کی پرانی وزارت ہائیر ایجوکیشن کا قمدان سونپا گیاہے ۔نثار انصر ابدالی کو دوبارہ وزارت صحت عامہ کا قمدان سونپا گیا۔سردار فہیم اختر ربانی سےوزارت اطلاعات کا قمدان واپس لیکر وزیر قانون و انصاف کی اور سیاحت ذمہ داریاں سونپی گئیں۔محمد اکمل سرگالہ کی سابقہ وزارت جنگلات اور وائلد لائف و فیشریز کو بحال رکھا گیا۔مقبول احمد گجرکو صنعت, کامرس, لیبر ویلفئیر, اوزان و پیمائش کے قلمدان سونپے گئے ۔چوہدری یاسر سلطان کو فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا۔ممبراسمبلی چوہدری رفیق نئیر کومعاون خصوصی برائے اطلاعات ,سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور ماحولیات مقررکردیاگیاہے۔ممبر اسمبلی محمد اقبال کو معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وآرکیالوجی مقرر کیاگیاہے۔

 

سردار محمد حسین سابق وزیر کو مشیر حکومت برائے بہبود آبادی جبکہ حافظ حامد رضا کو دوبارہ مشیر حکومت برائے امورِ دینیہ و اوقاف کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوخواتین سمیت پانچ ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اقبال بٹ کو ٹرانسپورٹ, محترمہ تقدیس گیلانی کو سماجی بہبود وترقی نسواں, محترمہ امتیاز نسیم کو جیل خانہ جات محمد مظہر سعید کو عشروزکواۃ اور محمدعاصم شریف کو سپورٹس, یوتھ وکلچر کےبپارلیمانی سیکرٹری فرائض سونپے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں