سینئر صحافی کی ٹویٹ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لے لیا

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے وادی میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔
آزاد کشمیر کے سینئر صحافی امیرالدین مغل طرف سے وادی نیلم میں جنگل کٹائی سے متعلق کی گئی ٹویٹ اور ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وادی نیلم میں کسی کو جنگلات پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔میری حکومت جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ ہر گز کی اجازت نہیں دے گی.

متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی گئی یے کہ وہ اس طرح کے واقعات کا تدارک کیلئے فوری اقدامات کریں۔ وزیراعظم نے اس اہم مسئلہ کو اٹھانے پر ٹویٹ کرنے والے صحافی امیر الدین مغل کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close