ملک چلانا ہے تو پاکستان آئیں، سینئر صحافی طلعت حسین بھی نواز شریف پر برس پڑے، شہباز حکومت کو کٹھ پتلی حکومت قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن طلعت حسین کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف ہی پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں تو انہیں وطن واپس آنا ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے لندن جانے کے حوالے سے اپنے رد عمل میں طلعت حسین نے کہا کہ اگر نواز شریف پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں تو انہیں پاکستان واپس آنا ہوگا، اگر اسحاق ڈار معیشت کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بھی پاکستان واپس آنا ہوگا۔

 

 

یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر حکومت کو کٹھ پتلی کی طرح چلائیں۔طلعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت میں دو وزیر اعظم، دو وزرائے خزانہ اور دو وزیر اعظم ہاؤس نہیں ہوسکتے ، یہ مناسب نہیں ہے، یہ طریقہ حکومت کو ایک مذاق میں تبدیل کر دیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close