چوہدری شجاعت حسین کی موت کی خبروں پر بیٹے چوہدری سالک کا ردِ عمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی)چوہدری شجاعت حسین کی موت کی خبروں پر بیٹے چوہدری سالک کا ردِ عمل بھی آگیا۔۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ’الحمدللہ ! میں بالکل خیریت سے ہوں، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،گمراہ کن خبروں پر دھیان نہ دیاجائے۔چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے بھی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر چوہدری شجاعت حسین کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close