چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس کا میرپور ڈسٹرکٹ جیل، کڈنی ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ، ڈی جی صحت کی طلبی ، ہدایات جاری کر دی گئیں

میرپور (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے میرپور میں ڈسٹرکٹ جیل اور کڈنی ڈائیلاسز سنٹر کے دورہ کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت عامہ کو منگل کے روز سپریم کورٹ میں طلب کیا۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے دونوں آفیسران کو آزاد جموں و کشمیر کی تمام جیلوں میں قیدیوں کی طبی سہولیات اور جیل اصلاحات کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے معزز جج صاحبان کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ نے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کو قیدیوں کی ہر ممکن طبی سہولیات اور علاج معالجے کی سہولیات فوری بہم پہنچانے اور پہلے سے میسر طبی سہولیات میں مزید بہتری کی یقین دہانی کروائی۔ انھوں نے میرپور سمیت پورے آزاد جموں و کشمیر میں گردے کے علاج معالجہ اور ڈائیلاسز کی سہولہات فراہم کرنے کے لیے فنڈز مختص کرنے اور کڈنی کیئرکے لیے محکمانہ سطح پر ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نے جیل خانہ جات میں دیگر سہولیات کی بہم رسانی اور عملہ کو درپیش مسائل کے فوری حل کی بھی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close