پی ٹی آئی کا جہلم جلسہ، شرکا کی تعداد کتنی تھی؟ دیکھ کر خود عمران خان بھی حیران

جہلم (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کا جہلم میں پاور شو۔ شرکا کی تعداد کتنی تھی ؟ دلچسپ خبر۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25لاکھ لوگوں کے اسلام آباد پہنچنے کا دعویٰ کردیا، انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو سازش کے تحت ہٹایا گیا،پہلے سوچا تھا کہ 20لاکھ لوگ آئیں گے، لیکن اب لوگوں کو شعور دیکھا تو نمبر 25لاکھ پر چلا گیا ہے۔

 

انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پہلے بھی آیا لیکن پہلے کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، اللہ نے ہم پر خاص کرم کیاہے،قرآن میں اللہ کہتا ہے ایک پلان انسان اور دوسرا پلان اللہ بناتا ہے، باہر سے سازش ہوئی ، ڈونلڈ لو ہمارے سفیر کو حکم دیتا ہے کہ اگر عمران خان کو عدم اعتما دکے ذریعے نہ ہٹایا گیا تو پاکستان پر مشکل وقت آئے گا، اگر عمران خان کو ہٹا کر چیری بلاسم کو لے آئے تو سب معاف کردیا جائے گا، باہر سے سازش ہوئی اور یہاں کے میر جعفر اور میرصادق سازش کرتے ہیں، بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے، لیکن اللہ نے ہماری قوم کی غیرت جگا دی ہے۔خیال رہے جہلم جلسے میںشرکا کی غیر معمولی تعداد نے شرکت کی اور جلسہ گاہ مکمل طور پر بھر گئی ۔ عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ کے باہر ہی کھڑی رہی ۔ تاہم اندازے کے مطابق 50ہزار لوگوں نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں