پہلے کہتا تھا 20لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں لیکن عوام کی تعداد دیکھ کر اب کتنے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے؟ عمران خان نے جہلم جلسے میں نیا ٹارگٹ سیٹ کردیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ جہلم کے لوگوں کا جذبہ دیکھ کر آپ کا شکریہ ادا کرتاہوں،جلسے میں پارٹی جھنڈے سے زیادہ پاکستان کا جھنڈا لےکر آئیں،جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں ایک پلان بنایاگیا،ہماری حکومت کے خلاف سازش ہوئی،کہاگیاعمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے نہ ہٹایاتو پاکستان کیلئے برا وقت آئےگا۔

 

ڈونلڈ لو نے کہاکہ عمران خان کی جگہ چیری بلاسم کو لے آئے تو سب معاف ہوجائےگا،22کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو سازش کے تحت نکالاگیا،امریکی انڈر سیکریٹری نے ہمارے سفیر کو بلاکر تکبر میں حکم دیا،ہمارے خلاف سازش ہوئی میر جعفر اور میر صادق شریک ہوئے،ان لوگوں نے قوم کی غیرت کو بھی نقصان پہنچایا،میں 26 سال سے قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا تھا،علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمان قوم کو جگانے کی کوشش کی،بیرونی سازش کے تحت چیری بلاسم کو بٹھایاگیا تو قوم جاگ گئی،آج دیکھ رہاہوں کہ پاکستانی ایک قوم بن گئے ہیں،30سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیاگیاہے،فضل الرحمان نے پیسہ بنانے کیلئے مواصلات کی وزارت سنبھالی،چوروں کی کابینہ میں 60فیصد لوگ ضمانت پرہیں،شریف خاندان نے 40ارب روپے چوری کا حساب دیناہے،ایک مفرور اور بھاگے ہوئے ملزم نے کابینہ کو لندن بلالیاہےکابینہ لندن عوام کےپیسے پر جارہی ہے۔

 

 

یہ کابینہ لندن جاکر مفرور سے ملے گی اور تجاویز لے گی،پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیاہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں 25لاکھ لوگوں کوبلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا شعور دیکھ کر تعداد میں اضافہ کردیاہے،عمران خان نے شہبازشریف کو میر جعفر قراردےدیا،آصف زرداری تمہیں کہتاہوں جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتاہے،سندھ کو آصف زرداری سے آزاد کر اؤں گا،آصف زرداری تم لوگوں نے سندھ کو لوٹاہے،بلاول اور زرداری میں آرہاہوں اور سندھ کے عوام کو تم سے آزاد کراوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close