وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے 25 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کا بڑا اعلان کر دیا

 

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے 25 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سیر وسیاحت کے خواہش مند خواتین وحضرات کو یہ بتاتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ رواں سال عید الفطر کے موقع پر 3 لاکھ سیاحوں نے مظفرآباد, راولاکوٹ, وادی نیلم، وادی جہلم، اور باغ کی سیر کی اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے بڑا اعلان کیا کہ آزادجموں وکشمیر حکومت اس سال 25 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close