جہلم، تحریک انصاف کا جلسہ، فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او کی یقین دہانی

جہلم (طارق مجید کھوکھر):پاکستان تحریک انصاف کے آج رات جہلم میں ہونے والے جلسہ کے ضمن میں سیکورٹی کے فول پروف انتظام کیے گئے ہیں جن کو رانا طاہر رحمان خان رات سے خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ مزید پولیس فورس بھی منگوا لی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے ا س کے علاوہ پی سی الیڈ اور ٹریفک پولیس بھی اپنے فرائض انجام دیں گے عوام کے انٹری پوائنٹس پر پانچ واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں جہاں ہر کسی کو چیک کر کے اندر جانے دیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہر آدمی جو جلسہ گاہ میں آے گا تین پوائنٹس کے بعد جلسہ گا ہ میں داخل ہوگا۔اس کے علاوہ ضمیر جعفری اسٹیڈیم کے ملحکہ علاقوؓں میں فورس تعینات کی گئی ہے جو ہر زاویے سے جلسہ میں شرکاء کے ساتھ ساتھ جلسہ گا ہ کو مانیٹر کر سکے گی۔جبکہ پی ٹی آئی کی ریلیوں کے آنے سے ٹریفک کا معمول خراب ہونا تھا جس کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک اور تمام افسران کے ساتھ مل کر ایک متبادل روٹس بنائے گئے ہیں جس سے جہلم کے شہریوں اور ٹریفک کو کوئی تکلیف نا ہوگی اور ہر شخص اپنا کام آزادی سے کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جلسہ گا ہ کے تمام ایریاز کو بم ڈسپوز ل اسکواڈ سے چیکنگ کراکے کلئیر کرایا گیا ہے اور اسی طرح میٹلڈیٹیکٹر سے آنے والے بندوں کی چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ خواتین شرکاء کو لیڈی پولیس چیک کر کے اندر بھجوائیں گی انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو بہتر سہولت دینے کے لیے جلسہ گاہ میں آنے والی گاڑیوں کو پارکنگ بناکر گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس سے نہ تو ٹریفک جام ہوگی اور نہ ہی کوئی مشکل پیش آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں