قائم مقام گورنر کا چار ج سنبھالا یا نہیں؟ چوہدری پرویز الٰہی نے سامنے آتے ہوئے موقف جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) سپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ قائم مقام گورنر کا چارج نہیں سنبھالا ، آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر انہوں نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق ہی امور سر انجام دیں گے ۔پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ غیر آئینی اقدامات کی فیکٹری ن لیگ کی حکومت نے لگا رکھی ہے ۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو تبدیل کرنے کی وزیراعظم شہبازشریف کی سمری مسترد کر دی تھی جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close