یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ طلاق دے دوں گا لہٰذا میں عامر لیاقت کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی کیوں کہ۔۔ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات

اسلامم آباد (پی این آئی )رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر پر مختلف الزامات عائد کررہی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کا نجی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دانیہ نے الزام عائد کیا کہ ’عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور مجھے بھی بدتمیزی سے کہتے تھے کہ یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ طلاق دے دوں گا لہٰذا میں عامر لیاقت کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی

کیوں کہ میں اگر نشہ نہ کرتی تو وہ مجھ پر چلاتے تھے‘۔دانیہ نے دعویٰ کیا کہ ’عامر لیاقت نے مجھے بتایا کہ جب میں نے طوبیٰ سے شادی کی تھی تو طوبیٰ نے مجھے اس نشے پر لگایا‘۔دانیہ نے اس حوالے سے عامر لیاقت کی ویڈیوز کی موجودگی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔نشے کی فراہمی سے متعلق دانیہ کا کہنا تھا کہ ’کوکین ان کو نوکر لاکر دیتے تھے، یہی نوکر ان کی نظروں میں مجھ سے زیادہ اہم تھے، عامر لیاقت اوون میں گرم کرکے نشہ بناتا تھا اور کارڈ کے ساتھ رگڑ تا تھا،

وہ بس کوکین کوکین کرتے رہتے تھے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ میں نے نبھانے کی بہت کوشش کی لیکن عامر لیاقت کا نبھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مجھے شادی کے دوسرے دن بعد ہی مجھے پتا چل گیا تھا کہ یہ نشہ کرتے ہیں، میری والدہ بھی میری ساتھ تھیں لیکن انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم انہیں سمجھائیں گے، ٹھیک ہوجائیں گے، والدین نے سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہ سمجھے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close