سری لنکا میں شدید عوامی احتجاج، فوج نے سابق وزیراعظم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی )سری لنکا میں شدید مظاہروں اور کشیدگی کے بعد فوج نے وزیراعظم راجا پاکسے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مشتعل ہجوم نے پرتشدد مظاہروں کے دوران سابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے آبائی گھر کو نذر آتش کیا تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کواہلخانہ سمیت بحفاظت باہر نکال لیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ہزاروں افراد پر مشتمل مشتعل ہجوم نے سابق وزیراعظم کے گھر کے مرکزی دروازے کو

توڑ دیا تھا جب کہ ان کے گھر پر تقریباً 10 پیٹرول بم بھی مارے گئے۔سری لنکا میں پرتشدد ہنگامے جاری ہیں جس کے باعث 5افراد ہلاک جبکہ ایک سو 90افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مشتعل افراد نےسابق وزیراعظم راجا پاکسے وزیراعظم کے گھر کو آگ لگا دی ہے ۔ ہنگاموں کو روکنے کے لئے ملک بھرمیں کرفیو نافذ کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرحکومت کیخلاف احتجاج وزیراعظم راجا پاکسے کے استعفے کے بعد بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close