مہنگائی میں کمی، آٹا 20 کلو 950 سے کم کر کے 800 روپے، چینی 85 سے کم کر کے 70 روپے فی کلو، حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی) شہباز حکومت نے اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حکم دیا گیا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیس کلو آٹے کی قیمت 950 روپے سے کم کر کے 800 روپے کر دی جائے جبکہ چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو سے کم کر کے 70 روپے کلو کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ویجی ٹیبل گھی پر 180 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ملکی طلب کے مطابق تیس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری منظور کی گئی۔ آٹے کے 20 کلو کے تھیلےکی قیمت 950 روپے سے کم کر کے 800 روپے اور چینی کی قیمت 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دی گئی۔ جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کی مئی،جون تک توسیع کی منظوری اور رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فروخت جاری رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں