الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ اس سے پہلے گزشتہ سماعت میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کسی قسم کا پریشر لینے کو تیار نہیں، کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا عدالتی حکم معطل کردیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا تھا۔ سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close