ایٹمی پروگرام خطرے میں؟ عمران خان سیکیورٹی رسک قرار

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ عمران خان پاکستان کے لیے سکیورٹی رسک ہے، ہمارے ایٹمی پروگرام پر ہاتھ ڈالنا چاہتا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان دماغی طور پر ٹھیک آدمی نہیں، یہ ثابت اینٹیں اپنے گھر پر پھینکتا ہے اور ٹوٹی ہوئی دوسروں کو مارتا ہے، عمران خان پاکستان کی سیاست کا بدبودار جھونکا ہے، پنڈی والے جب تک ان کو سپورٹ کرتے رہے تو ان کے لیے وہ ہر چیز تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ شخص ایسے ایجنڈے پر کاربند ہے جو باری باری آئینی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، عمران خان خود سب سے بڑا میر جعفر اور میر صادق ہے، اس شخص نے مذہب وامریکہ مخالف کارڈ استعمال کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close