اسپیکر کے سامنے پیش ہونا پڑا تو کتنے ارکان اسمبلی استعفے سے انکار کردیں گے؟ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق نہیں کی جائے گی، انہیں ایسے ہی استعفوں کو قبول کرنا ہوگا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ارکان کو فرداً فرداً سپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کا کہا گیا تو دو درجن سے زائد ارکان اس سے انکار کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے عمران خان کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بعض ارکان استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close