فوج مخالف بیانات، عمران خان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف فوج کے حوالے سے بیانات پر مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔یہ قرار داد مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔

 

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے تاریخی حقائق مسخ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پاکستان مسلح افواج ملک کے خلاف سازش میں مصروف ہیں۔ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سیاسی فائدے کیلئے کسی بھی ریاستی ادارے کا تشخص مجروح کرنا پاکستان کی کوئی خدمت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں