حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا میرا نہیں بلکہ کس کا فیصلہ تھا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی بار کھل کر بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز نے فتح جنگ میں جلسے میں سابقہ آئی ایس آئی چیف کا جو نام لیا اس میں ادارے پر تنقید مقصود نہیں تھی، لہذا انکے اس بیان کو سیریس ناں لیا جائے، شہبازشریف نے یہ بات گزشتہ روز اینکرز سے ملاقات کے دوران کہی ۔ ایک سینیئر تجزیہ نگار نے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کے وہ اداروں کے سیاست میں مداخلت کے حق میں بالکل نہیں ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ کا مقصد وزیراعظم کا میڈیا کو اعتماد میں لینا تھا کہ وہ تیار رہیں کیونکہ تیل کی قیمتیں ناں بڑھانا ناگزیر ہے، لہذا میڈیا مثبت رول پلے کرے ، معاشی صورتحال بڑے گھمبیر ہیں، حکومت کو کچھ بڑے اور سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ۔ اس موقع پر نئے انتخابات کے متعلق سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی حکومت ہیں اور تمام اتحادیوں کے باہمی مشورے سے ہی نئے انتخابات کی تاریخ دی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close