رہائی ملے گی یا نہیں؟ عدالت نے شیخ رشید کے بھتیجے کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی (پی این آئی )عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے ،عدالت نے راشد شفیق کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے ۔

 

واضح رہےکہ مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر شیخ راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔بعد ازاں وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو 30 اپریل کو اسلام آباد ائیرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close