ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر چوہدری محمد سرور کے ترجمان کا بڑا اعلان آگیا

لاہور (پی این آئی )مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کے معاملے پرچوہدری محمد سرور کے ترجمان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ سابق گورنر نے ابھی اپنے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جب کریں گے تو خود میڈیا پر آ کر بتائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل میڈیا میں یہ خبریں آ رہی تھیں کہ چوہدری سرور کے (ن) لیگ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ جلد ہی( ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور لاہور کے علاقے شاہدر ہ سے الیکشن لڑیں گے ۔

 

تاہم اب اس حوالے سے چوہدری محمد سرور کے ترجمان کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے۔ترجمان چوہدری محمد سرور راشد سپرا کا کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نجی چینلز بغیر تصدیق اور موقف لیے بغیر خبر دینے سےگریز کریں۔چوہدری سرور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے، سیاسی مستقبل سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوگا خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔یاد رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ اور اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر چوہدری محمد سرور کے تحریک انصاف کے ساتھ اختلافات ہو گئے تھے جس پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی سفارش پر انہیں ہٹا کر عمر سرفراز چیمہ کو گورنر تعینات کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں