مریم نواز کی جعلی ویڈیو شیئر کرنا تحریک انصاف کے کارکن کو مہنگا پڑگیا

اسلام آباد (پی این آئی )ایف آئی اے نے مریم نواز شریف کی غیراخلاقی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر پی ٹی آئی کارکن گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پشاور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی غیراخلاقی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے کارکن فیاض الدین کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے وارسک روڈ پر کارروائی کی ہے جس دوران فیاض نامی ملزم کو گرفتار کیاگیا۔

مقدمہ ایف آئی اے ہی کےسب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے ٹویٹر پر مریم نواز کیخلاف جعلی اور نامناسب ویڈیو چلائی گئی تھیں ، ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد چودہ روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں