پاکستان میں کرونا وباء کی نئی قسم سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں اومی کرون کی نئی ذيلی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جینوم کی ترتیب کے ذریعے نئے سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ کرونا کے نئے ویرینٹ کےباعث مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہےہيں۔شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس ویرینٹ سے بچاؤ کيلئے ہجوم والی جگہ ماسک پہننا اور ويکسی نيشن ہی بہتر احتياط ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے عوام کو ویکسی نيشن مکمل کرانے اور 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close