”5سے6 ارب روپے نکال دیں چپ کرکے، یہ کام ہوجائے گا“

لاہور(پی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی چاروں صوبوں میں سلیم میموریل ہسپتال کی طرز پر منصوبوں کے قیام کیلئے معروف صنعتکار میاں منشاء سے پانچ سے چھ ارب کے فنڈز دینے کی انتہائی دلچسپ انداز میں درخواست سے تقریب کشت زعفران بن گئی ۔ وزیرا عظم شہباز شریف نے سلیم میموریل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ میاں منشاء صاحب نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے میری ان سے درخواست ہے کہ باقی صوبوں میں بھی اسی طرز کے ہسپتال بنائیں،

آپ کی پہلے بھی بہت عزت ہے اور لوگ آپ کی مزید عزت کریں گے اور آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔امید ہے آپ اس کیلئے اپنے خزانے کے منہ کھولیں گے ،آپ چپ کر کے پانچ چھ ارب نکال دیں یہ کام ہو جائے گا،میاں صاحب کے لئے یہ رقم ایک قطرہ ہے ،آپ نے پاکستان کی پہلے بھی بڑی خدمت کی ہے ،ان کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلنا کہ پانچ چھ ارب روپے نکلے ہیں۔وزیر اعظم کی انتہائی دلچسپ انداز میں درخواست پر خود میاں منشاء اورتقریب کے دیگر شرکاء مسکراہتے اور قہقہے لگاتے رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close