سندھ میں پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی؟ بلدیاتی الیکشن کا بگل بج گیا، شیڈول جاری

کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون 2022 کو ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 14 اضلاع میں ہوں گے، 10 مئی کو ریٹرننگ آفیسرز متعلقہ اضلاع میں پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ اس حوالے سے لیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار 10 تا 13 مئی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں گے۔

صوبے کے 16 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کراچی ویسٹ اور کیماڑی میں31 مئی 2022 کو حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں