(ن) لیگ کے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری بھی وزیراعظم نے صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close