حکومت نے معروف قانون دان کو اٹارنی جنرل پاکستان مقررکردیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقررکردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قانون دان اشتر اوصاف علی کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔اشتراوصاف علی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ 16-2015 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف رہ چکے ہیں جب کہ دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں۔

یاد رہےکہ اس سے قبل تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں قانون دان خالد جاوید اٹارنی جنرل پاکستان کے فرائض انجام دے رہے تھے جنہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close