بینکوں میں ہفتے کی چھٹی بحال ہو گی یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ سنا دیا

کراچی(پی این آئی)بینکوں میں ہفتے کی چھٹی بحال ہو گی یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ سنا دیا۔۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نےہفتے کی چھٹی بحال کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات بینک صبح 9 سے شام 5:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 1:30 سے 2:15 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔

 

سٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گےجبکہ 1:30 سے 2:30 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close