جہانگیر ترین کے فیصلے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی، کونسا بڑا دھماکہ کرنے جارہے ہیں؟

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیرترین کی قیادت میں ترین گروپ کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیرترین کو کھل کر عمران خان کو بےنقاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ترین گروپ کا لاہور میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کی صحت بہتر، آئندہ ہفتے سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ترین گروپ سیاست میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔اجلاس میں سیاسی فیصلے کیے جائیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔قبل ازیں بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے ن لیگ میں شمولیت پر غور شروع کر دیا۔جہانگیر ترین آئندہ ہفتے تک مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کریں گے جب کہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے طور پر ووٹ دینے والے ترین گروپ کے دیگر رہنماؤں کا بھی ن لیگ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین کے گھر پہنچے تھے۔

 

حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کی صحت یابی ہر نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاسی تعاون کرنے پر جہانگیر ترین گروپ کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے دوریاں پیدا ہونے کی وجہ بتا دی ۔۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close