وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو امریکی ہم منصب کا ٹیلی فون ، اہم معاملاے پر بات چیت

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے بلاول کو وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔امریکی وزیرخارجہ اور بلاول کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، امریکی وزیرخارجہ کی بلاول بھٹو کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

 

 

اس حوالے سے بلاول نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’امریکی وزیرخارجہ نےمجھے فون کیا ہے، امریکی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔‘بلاول نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ سے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ اور باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر اتفاق کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close