کہیں شدید گرمی تو کہیں بارشیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔جبکہ ملک بھر میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافہ ہو گا۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

 

 

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا ۔ تاہم مری ، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم خیبرپختونخوا،پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: مالم جبہ 27، ڈی آئی خان ( ایئر پورٹ 11،سٹی 07)، چترال 05 ، بالاکوٹ ،دروش 01، پنجاب: بہاولنگر 09، خانیوال 02، لاہور ( ایئر پورٹ 01 )، کشمیر: مظفرآباد 02، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج یکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی ، دادو 46، جیک آباد، لاڑکانہ ، اورموہنجوداڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close